• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والسال میں پاکستان نژاد شہری کورونا سے جاں بحق

والسال، برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) کورونا وائرس نے ایک اور پاکستان نژاد برطانوی شہری کی جان لے لی، مرحوم میں تین ہفتے قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔ انہیں مقامی ہسپتال والسال مینر (Walsall Manor Hospital)میں خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ بشارت حسین کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ ڈڈیال سے بتایا جاتا ہے، وہ سات بچوں کے باپ تھے اوردس روز مسلسل وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وفات پا گئے، بشارت حسین کی تدفین والسال کے نواحی علاقہ سٹریٹل (Streetly) کےقبرستان میں ادا کی گئی، والسال کونسل کی جانب سے صرف خاندان کے افراد کو شرکت کی اجازت تھی۔ تدفین کے لئے سخت حفاظتی و احتیاطی اقدامات کئے گئے تھے، سابق کونسلر محمد عارف نے جنگ کو بتایا کہ لواحقین نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں گھروں میں رہیں۔
تازہ ترین