• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے کئی علاقوں سے گیس پھر غائب، صارفین کو شدید مشکلاتا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے اکثر علاقوں میں جمعہ کے روز دن بھر پھر قدرتی گیس کا بحران رہا جس سے مختلف مسائل میں گھرے لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم اور بیشتر علاقوں میں صارفین کو صرف ہوا مل رہی تھی۔ شہر میں لاک ڈائون کے باعث تقریباً تمام ہوٹل اور تندور بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کے مطابق سردی نہ ہونے کے باوجود بارش ہوتے ہی گیس کی بندش شہریوں کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، گزشتہ روز بھی صبح ہی سے میڈیا ٹائون، بکرا منڈی، ویسٹریج بازار، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد، ڈیفنس روڈ، علی ٹائون، جہانگیر روڈ، چمن زار، کہکشاں کالونی، منور کالونی اور گرد ونواح سمیت اشرف کالونی اور شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بند ہونے والی گیس سے کھانے بنانے میں مشکلات سمیت نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ صورتحال دن بھر جاری رہنے کے بعد شام کے وقت بہتر ہوئی ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گھروں میں ہیٹر بند ہو چکے ہیں، لاک ڈائون کی وجہ سے کارخانوں، ہوٹلوں، تندوروں اور دیگر کمرشل سطح پر استعمال ہونے والی گیس کی بچت کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کی بندش یا پریشر کی کمی ذمہ داران کی نااہلی اورسوالیہ نشان ہے ۔وزیراعظم اور وفاقی وزیر سمیت دیگر ارباب اختیار کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔

تازہ ترین