• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی،دال،آٹا،چینی اور پھل مہنگے ،دودھ نرخوںمیں کمی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پرائس مجسٹریٹس کے چھاپوں کے بعددودھ کی قیمت کم کردی گئی ہے اور جمعہ کو بیشتر دوکانوں پر کھلا دودھ سرکاری نرخ80روپے کلو بیچا گیا ۔دہی100 روپے کلو تھا حالانکہ اس کی سرکاری قیمت90 روپے کلو مقرر ہے۔ دوسری طرف سبزیوں، دالوں،آٹا،چینی اور پھلوں کی قیمتیں بدستور زیادہ وصول کی جارہی ہیں۔کریلے ، بھنڈیاں 240 روپے کلو،ادرک اور لہسن چار سو روپے کلو،پیاز 80/90روپے کلو،آلو50روپے کلو،شلجم،گاجر 60/70روپےکلو،چاول175/180روپے کلورہے۔زندہ پولٹری کی قیمت کم ہوکر 100 روپے کلو ہوگئی ہے۔جبکہ انڈوں کی قیمت بڑھ رہی ہے اور جمعہ کو121روپے درجن بیچے گئے۔ بڑا اورچھوٹا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے۔
تازہ ترین