آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاورہائیکورٹ، منشیات سمگلنگ کیس میں 2ملزمان کی ضمانت پر رہا

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورہائیکورٹ نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دوملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے ملزمان ندیم حسین اور عرفان ساکنان ساہیوال پنجاب کی اپیلوں کی سماعت کی استغاثہ کے مطابق 13فروری 2020کو ایکسائز پولیس مردان نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں دوملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پانچ کلوچرس برآمد کیا جن کے خلاف شیخ ملتون پولیس نے سی این ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ملزمان نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکی اورعدالت نے پولیس کیجانب سے مبینہ غیرقانونی کارروائی اور ایف ایس ایل رپورٹ میں تاخیر کی بناء پر ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور سے مزید