• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیتھرو ایئرپورٹ کے امیگریشن آفیسر اور بیٹی کورونا سے ہلاک

ہیتھرو ایئرپورٹ کے امیگریشن آفیسر سدھیر شرما اور ان کی بیٹی پوجا کورونا وائرس کےسبب انتقال کرگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سدھیر شرما اور ان کی فارماسسٹ بیٹی 24 گھنٹوں کے دوران موت کےشکار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سدھیر شرما کی عمر61 برس اوربیٹی پوجا شرما کی عمر 33 برس تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 597267 جبکہ ہلاکتیں 27365 ہو گئیں جبکہ 133363 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وائرس نے اٹلی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 9134 ہزار سے اوپر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین