• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج اجلاس میں صحافیوں کی سلامتی یقینی بنانے پر غور ہو گا: فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کی تجاویز اور حکمت عملی پر غور ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر فرد کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: طبی سہولتیں، ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ، فردوس

انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں آگاہی اور وفاقی و صوبائی رابطے مؤثر بنانے کے لیے صوبائی وزرائے اطلاعات کے ساتھ گفتگو کا دوسرا سیشن آج ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی یقینی بنانے کی تجاویز اور حکمتِ عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔

تازہ ترین