• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم میں جان لیوا کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد  353 تک پہنچ گئی ہے۔

  گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیلجیئم میں کورونا وائرس کے تقریباً  3000 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1850نئے کرونا پازیٹیو کیسسز سامنے آئے ہیں۔

  فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹے میں 64 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔

بیلجیئم میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9134 جبکہ اموات کی تعداد 353 تک پہنچ گئی ہے، مرنے والوں میں 90 فیصد افراد 60 سال کی عمر سے زائد کے ہیں۔

پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ روز 575 نئے کورونا کے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

حکومت نے بیماری میں اضافے کے اس پیٹرن کو مد نظر رکھتے ہوئے بیلجیئم میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 19 اپریل تک کر دی ہے۔

  دوسری جانب پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانہ اور ان کے خلاف مقدمات درج کرے۔

تازہ ترین