• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 1200ہوگئی

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں اب تک مریضوں کی تعداد 12 سو سے زائد ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج مزید 99 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سلطنت میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 12 سو 3 ہوگئی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ ہلاکت دارالحکومت ریاض میں ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 37 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین