• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز بھی مہم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث برطانیہ کے قومی ادارہ برائے صحت کی رضاکار مہم میں انگلینڈ کی خواتین کرکٹرز بھی آگے آرہی ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروس کی رضاکارانہ مہم میں پانچ لاکھ افراد شامل ہوچکے ہیں۔انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ اور انٹرنیشنل آل راؤنڈر سوفی ڈنکلے بھی مہم میں شامل ہوگئیں۔کپتان ہیتھر نائٹ اور انٹرنیشنل آل راؤنڈر سوفی ڈنکلے بھی مہم کا حصہ بن گئی ہیں، دونوں کرکٹر طبی عملے کی معاون کے طور پر کام کریں گی۔کورونا وائرس کے باعث ہمارے پاس بہت وقت ہے، میں نے گھروں میں تنہا رہنے والوں اور آئسولیشن اختیار کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی مہیا کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جتنا ہوسکے دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مہم جوائن کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس صورتحال میں اپنا تھوڑا سا حصہ ڈال سکوں۔

تازہ ترین