• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NHS ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئے شاہی خاندان، وزیراعظم کی کلیپ فار کیئررزمیں شرکت

لندن (پی اے) برطانیہ بھر میں لوگوں نے کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد کا علاج کرنے والے این ایچ ایس اور کیئر ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کلیپ فارکیئررز میں حصہ لیا۔ شاہی خاندان اور وزیراعظم بھی خیرخواہوں کے ساتھ شریک ہو گئے، جنہوں نے اظہار تحسین کیلئے اپنی بالکنیوں اور کھڑکیوں سے پرندے آزاد کئے۔ این ایچ ایس کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کئے جانے والے ایک پیغام پریوزرز نے انتہائی جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا فائر فائٹرز نے ضرورت پڑنے پر وبا سے نمٹنے میں برطانوی کوششوں میں حصہ لینے کیلئے ایمبولینسز چلانے، سپلائیز پہنچانے اور لاشیں منتقل کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ فائر بریگیڈ یونین (ایف بی یو) نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں 48000 فائر فائٹرز اور کنٹرول سٹاف ہے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے سیکڑوں پہلے ہی سیلف آئسولیشن اختیار کر چکے ہیں۔ یونین نے اپنے ارکان کو ٹیسٹس کی ہدایت کی ہے تاکہ دستیاب ارکان کا پتہ چل سکے۔ ایف بی یو کے سربراہ میٹ ریک نے کہا ہے کہ وائرس بہت بڑا چیلنج ہوگا مگر فائر فائٹرز جو کچھ ممکن ہو وہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جمعرات کے روز برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی اموات پہلی بار 100 افراد یومیہ سے بڑھ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی اموات 475 سے بڑھ کر578 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد11658 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس وقت کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز کا پتہ چلا ہے جن میں مجموعی پازیٹیو ٹیسٹس کی تعداد 85500 سے بڑھ چکی ہے۔ دریں اثنا میٹ کمشنر ڈیم کریسیڈا ڈک نے بتایا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نئے قوانین کا احترام کر رہی ہے تاہم افسران لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ دو سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہ ہوں اور گھر جائیں۔ لندن میں کلیپ فار کیئررز ایونٹ پر تحقیقی ماہرین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر وبا سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر دی جائے تو دنیا بھر میں 30 ملین زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں ملکہ نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اپنے سائنس دانوں، میڈیکل پریکٹیشنرز اور ایمرجنسی اینڈ پبلک سروسز کی مہارت اور پر خلوص خدمات پر شکر گزار ہے۔
تازہ ترین