• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثر ٹام ہینکس اور اہلیہ ریٹا ولسن صحت یاب

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) آسکرایوارڈ یافتہ ہولی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی۔ اداکار ٹام ہینکس نے تقریباً دو ہفتے قبل انسٹاگرام پر ان میں اوران کی اہلیہ ریٹا ولسن میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد انہوں نے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اہلیہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اس دوران سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر بھی کررہے تھے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹام اور ریٹا صحتیاب ہونے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلیا سے لاس اینجلس اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔
تازہ ترین