• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی 20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل سکتا ہے،ڈین جونز

سڈنی ( جنگ نیوز) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہپاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے بولر اور جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمینوں کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی ٹی20 ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ قومی ٹیم نے 2009 میں ہونے والی ٹی 20 ورلڈکپ میں چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ہر سال ہی ٹیم اگلے مرحلے تک کوالیفائی بھی کرلیتی ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیش گوئی کہ کہ پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت یا ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ بولرزکی کارکردگی پر منحصر ہوگا کہ کون کون سی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچتی ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہی کھیلا جائے گا، کرونا وائرس کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کو ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین