تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے مغربی صوبہ کردستان کے شہر سقز کی ایک جیل سے80 قیدی فرار ہو گئے۔قیدیوں کے فرار کا یہ واقعہ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری کرونا وائرس کی عالمی وبا کے خدشات کےباعث ہنگامہ ہوا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 80 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ مشتعل قیدیوں کے نرغے میں پھنسی انتظامیہ بے بسی کے ساتھ قیدیوں کے فرار ہونے کا تماشا دیکھتی رہی۔