• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈ، قرنطینہ اختیار کیے باشندوں کیلئے کورونا ڈانس

 قرنطینہ اختیار کیے باشندوں کیلئے کورونا ڈانس


نیدرلینڈ میں قرنطینہ اختیار کیے باشندوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اُن کے گھر والوں کی طرف سے کورونا ڈانس کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے اس نے عالمی دنیا کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

یورپی ممالک کی طرح نیدرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال نے جہاں شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں وہ ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نیدرلینڈ کے ٹاؤن strijen میں نرسنگ ہوم میں موجود کورونا مریضوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے گھر والے نرسنگ ہوم کے باہر جمع ہوئے اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر کورونا ڈانس پیش کیا جس میں مریضوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 199ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 27 ہزار 367 اموات اور 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 3 سو 63 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین