• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، احتیاط نہ برتنے پر سپر اسٹور سیل کردیا گیا

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف خریداری مراکز اور اسٹورز پر احتیاط کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔

افتخار شالوانی نے کراچی شہر کے دورے کے دوران خریداری مراکز اور اسٹورز پر احتیاط کے انتظامات کا معائنہ کیا، اس دوران کورونا وائرس سے متعلق احتیاط سے گریز پر کورنگی میں امتیاز اسٹور سیل کردیا گیا، افتخار شالوانی کے مطابق اسٹور میں احتیاط برتنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

کمشنرکراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ جو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہیں برتیں گے بند کردئے جائیں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص ایک ٹرالی کو خریداری کی اجازت ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ خریدار خود بھی احتیاط کریں، ایک میٹر فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں۔

تازہ ترین