• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا یوسف قتل کیس: پراسیکیوشن کے گواہ تفتیشی افسر پر جرح مکمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت ثنا یوسف قتل کیس میں پراسیکیوشن کے گواہ تفتیشی افسرپرجرح مکمل ہوگئی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی، جہاں تفتیشی افسر نے ملزم عمر حیات کی گرفتاری، اقبالی بیان اور دیگر حقائق سے آگاہ کیا۔

کیس میں پراسیکیوشن کے 3 گواہان پر جرح باقی ہے، مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 26 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید