• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سابق بوائے فرینڈ نے نرس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا، 7 گھنٹے تک تشدد کی آڈیو بھی ریکارڈ کی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکی ریاست الینوائے کے شہر شومبرگ میں نرس کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے جنسی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا، مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔

پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مطابق واقعہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور ملزم نے پوری کارروائی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی کی، 30 اپریل کو 43 سالہ کیتھرین کیٹ سے پورا دن رابطہ نہ ہونے پر ایمرجنسی نمبر پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد اہلکار شکاگو کے نواحی علاقے شومبرگ میں واقع گھر پہنچے۔

 پولیس کو پہلے سے جوڑے کے درمیان گھریلو تشدد کے ایک مقدمے کا علم تھا، اہلکار جب زبردستی گھر میں داخل ہوئے تو خاتون کی لاش برآمد ہوئی جبکہ 56 سالہ ملزم کیون موٹائکی کو گیراج سے گرفتار کرلیا گیا۔

 ملزم پہلے ہی گھریلو تشدد کے مقدمے میں مطلوب تھا، اب اس پر فرسٹ ڈگری قتل اور سنگین جنسی زیادتی کی دفعات بھی عائد کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں تقریباً 10 برس تک تعلق میں رہے اور ایک ہی گھر میں رہتے تھے، تاہم رواں سال علیحدگی ہوگئی تھی۔ خاتون نے حال ہی میں کسی اور شخص سے تعلق شروع کیا تھا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک ڈیجیٹل ریکارڈنگ ڈیوائس ملی جس میں 7 گھنٹے سے زائد طویل آڈیو موجود تھی۔ ریکارڈنگ میں خاتون کو مبینہ طور پر باندھنے، تشدد کا نشانہ بنانے، جنسی زیادتی کرنے اور آخر میں گلا گھونٹنے کی آوازیں ریکارڈ ہوئیں۔

عدالتی کارروائی میں بتایا گیا کہ خاتون ریکارڈنگ میں ملزم سے منتیں کرتی سنائی دیتی ہے کہ اسے نہ باندھا جائے اور چھوڑ دیا جائے، جبکہ ملزم اسے دھوکا دینے کے الزامات لگاتا رہا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم نے دورانِ تشدد بار بار خاتون کو مارا، ٹیپ سے باندھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ریکارڈنگ کے آخری چند منٹوں میں خاتون کا گلا گھونٹے جانے کی آوازیں بھی موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم شدید نشے میں تھا اور اس کی گفتگو غیر واضح تھی، رپورٹس کے مطابق ملزم پر اس سے قبل بھی گھریلو تشدد کے کئی الزامات لگ چکے تھے۔

 مارچ میں بھی اس نے مبینہ طور پر خاتون کا گلا دبایا، تشدد کیا اور چاقو کے زور پر یرغمال بنایا تھا، تاہم خاتون وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

مقتولہ کیتھرین ٹوربک گزشتہ 20 برسوں سے نرس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

عدالت نے ملزم کو بغیر ضمانت جیل بھیج دیا ہے جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید