• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ جنگ نے میکرو اکنامک منظر نامے کو نئے خطرات سے دوچار کیا، اسٹیٹ بینک رپورٹ

اسٹیٹ بینک نے پہلی ششماہی تک کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ کراچی سے جاری رپورٹ کےمطابق جولائی سے دسمبر 2025 تک معاشی استحکام پائیدار ہوا۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق سیلاب اور عالمی تجارتی بے یقینی کے باوجود معیشت بہتر رہی، مشرق وسطیٰ جنگ نے میکرو اکنامک منظر نامے کو نئے خطرات سے دوچار کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ مہنگائی، بیرونی تجارت اور ترسیلات کے بہاؤ پر اثر انداز ہوسکتی ہے، حقیقی جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنی رفتار سے نمو ہوئی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق صنعت، خدمات اور زراعت دگنی رفتار کے بڑے حصہ دار رہے، معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ درآمدی حجم کا بڑھنا ہے۔ ورکرز ترسیلات تجارت، خدمات اور آمدن خسارے کا بڑا حصہ پورا کر رہی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اوسط مہنگائی 5.2 فیصد رہی اور سودی ادائیگیوں میں خاصی کمی رہی، مجموعی معاشی بہتری اور پائیدار نمو کے لیے معاشی اصلاحات درکار ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید