• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو صحت یاب ہوگئیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق صوفی ٹروڈو میں دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی تھی۔

دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے متعلق ایک پیغام میں کہا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوگا، ایسا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ گھروں پر رہیں، کیونکہ ایسا نہ کرنے کے باعث وہ ناصرف خود بلکہ دوسروں کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔

تازہ ترین