• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 81 ہزار 439 ہوگئی۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین بھر میں کورونا وائرس سے 5 مزید اموات کے بعد تعداد 3300 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں  اب تک کورونا وائرس سے 75 ہزار 448 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ووہان شہر میں 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد معمولات زندگی جزوی طور پر بحال کردیئے گئے ہیں۔

ووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی گئی ہے، جبکہ صوبے ہوبے میں ڈومیسٹک پروازیں بھی آج سے بحال کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین