• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: جیل میں کورونا کے خدشے پر فسادات پھوٹ پڑے

تھائی لینڈ: جیل میں کورونا کے خدشے پر فسادات پھوٹ پڑے


تھائی لینڈ کی بوری رام جیل میں کورونا وائرس کی وبا کے خدشے پر فسادات پھوٹ پڑے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں قیدیوں نے جیل میں توڑ پھوڑ کی جبکہ کئی قیدی فرار ہوگئے ۔

تھائی وزارت انصاف کے مطابق جیل سے بھاگنے والے7 قیدی دوبارہ گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

تھائی لینڈ میں کورونا کے 1388 کیس سامنے آچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اب تک تھائی لینڈ کی 2 جیلوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے ۔

کمبوڈیا کی جیل میں پچھلے اتوار کو  کورونا وائرس پر  ہوئے فساد نے 23 افراد کی جان لے لی تھی ۔

تازہ ترین