• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں ڈاکٹر کا ہاتھ اور منہ پر شاپر چڑھاکر کام کرنے کا الزام غلط نکلا

صوابی کے ڈاکٹر کا ہاتھ اور منہ پر شاپر چڑھا کر حفاظتی سامان نہ ہونے کے الزام کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس میں ڈاکٹرکا الزام غلط ثابت ہوا ہے، وزیر صحت کے پی نے ڈاکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم واپس لے لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر کا الزام غلط نکلا تو وزیر صحت کے پی نے جھوٹی ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر کے خلاف تادیبی انکوائری واپس لینے کا اعلان کردیا۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ یہ وقت مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کا ہے، ہمیں ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔

وزیر صحت کے پی کا کہنا ہے کہ انکوائری واپس لینے کا مقصد طب برادری کو اچھا پیغام دینا ہے، جبکہ موجودہ صورت حال میں سوشل میڈیا کے ذریعے سنسنی نہ پھیلائی جائے۔

تازہ ترین