• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی کورونا کے سدباب کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل

پرویز الہٰی کی کورونا کے سدباب کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سدباب کے لیے حکومتی اقدامات میں ساتھ دیا جائے۔

لاہور سے جاری ویڈیو پیغام پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے ضلعی صدور اور کارکنوں کو صوبے بھر میں متحرک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی تنظیمیں ونگز کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے امدادی کاموں میں شریک ہوں، جو پارٹی رہنما اور کارکن اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں، ان کا شکر گزار ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات میں ساتھ دیاجائے، فوج، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بہترین خدمات سرانجام دے ر ہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم میڈیکل عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹرز اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے شاندار کردار ادا کیا ہے، سرحدوں کی حفاظت ہو یا قدرتی آفات میں عوام کی مدد، پاک فوج فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ حکومت، ادارے اور قوم متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، اللّٰہ کی مدد، قوم کے اتحاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے مشکل وقت انشاء اللّٰہ جلد گزر جائے گا۔

تازہ ترین