• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1560 ہوگئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1560 ہوگئی ہے۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 502، پنجاب میں 571، خیبرپختونخواہ 188 اور بلوچستان میں 138 کیسز ہوگئے۔ 

کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 116 ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  اسلام آباد میں 43، آزادکشمیر میں 2 کیس ہیں۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں اس مہلک وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین