آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ضلع وسطی وغربی،ایک اسپتال کو کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے مختص کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ ضلع وسطی اور ضلع غربی کے مکینوں کے لئے وہاں پر موجود تین بڑے اسپتالوں میں سے کسی ایک اسپتال کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے مختص کیا جائےاور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی لباس اور دیگرضروری طبی آلات فراہم کرے تاکہ ان اضلاع میں رہائش پذیر ایک کروڑ سے زائد آبادی کو قریب ترین ٹیسٹ کی سہولت میسر آئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال، سول اسپتال اور انڈس اسپتال شہر کی ضروریات پورا نہیں کرپارہے اور ان اضلاع سے دور ہونے کے باعث مریضوں کا ان ہسپتالوں تک پہنچنا انتہائی دشوار ہے،شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور جن لوگوں کے پاس ذاتی گاڑیاں ہیں انہیں بھی ان اسپتالوں تک پہنچنے کے لئے گھنٹوں کا سفر درکار ہے، میئر نے کہا کہ ضلع وسطی کے ناظم آباد میں عباسی شہید اسپتال، نیو کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال اور ضلع غربی میں قطر اسپتال میں سے کسی ایک کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے مختص کیا جاسکتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں اس لئے حکومت سندھ عباسی شہید اسپتال کو کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس اور حفاظتی طبی آلات فراہم کرے تو عباسی شہید اسپتال دونوں اضلاع کو یہ سہولت فراہم کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور تین سوسے زائد یوسیز اور ان کے منتخب نمائندے اس سنگین صورتحال میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن، منگوپیر، بنارس، پہاڑ گنج، نصرت بھٹو کالونی، علیگڑھ کالونی، ایسے علاقے ہیں جہاں غریب اور روزمرہ کام کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کی لاکھوں کی آبادی ہے، ان کے لئے مقامی سطح پر علاج معالجہ کی سہولت مہیا نہ ہوئی تو ان کی مشکلات میں بے انتہا اضافہ ہوجائے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید