آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش، 2 ٹرکوں سے 50 سے زائدمسافر برآمد

 2 ٹرکوں سے 50 سے زائدمسافر برآمد 


کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سامان ظاہر کرکے مال بردار گاڑیوں اور ٹرکوں میں سفر کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، کراچی کو حب کے راستے بلوچستان سے ملانے والی این 25 قومی شاہراہ کی موچکو چوکی پر پولیس اور دیگر اداروں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے شک ہونے پر ایک ٹرک کو تلاشی کیلئے روکا تو مسافر نکلنا شروع ہوگئے، ایک ٹرک سے 30 سے زائد افراد برآمد ہوئے، دو ٹرکوں میں پچاس سے زائد مسافر موجود تھے،مسافروں کو ٹرکوں میں کر لے جانے کا بھاری کرایا وصول کیا جارہا ہے،رینجرز، پاکستان کسٹمز اور دیگر اداروں نے بھی سختی کردی ہے اور کراچی آنے جانے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے،ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق اس سلسلے میں متعدد گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے، سرکاری اداروں نے کراچی سے ملک کے دیگر علاقوں میں جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ میں بھی اسی طریقے سے انسانوں کی نقل مکانی جاری ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید