• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی نےکورونا وائرس سے آگاہی کیلئے ایپلیکیشن تیار کر لی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نےکورونا وائرس نمٹنے کیلئے ایپلیکیشن (Covid-19 Gov Pk) تیار کر لی ہے ،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر یہ ایپلیکیشن تیارکی گئی ہے، یہ ایپ شہریوں کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کے بارے میں آگاہی مہیا کرے گی، یہ ایپلیکیشن مختلف فنگشنز جن میں کورونا وائرس کے موجودہ سٹیٹس کے بارے ڈیش بورڈ، بار بار ہاتھ دھونے کی یادہانی کے لیے الارم، کووڈ-19 کی آگاہی کے لئے چیٹ باٹ اور کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او ویڈیوز، پر مشتمل ہو گی۔
تازہ ترین