• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،میاں محمودالرشید

لاہور(اکنامک رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے اپنے حلقے پی پی 160 کے 700 سے زائد مستحق و نادار خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔ علامہ اقبال ٹاون میں آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی کی تقسیم کے وقت کوآرڈینیٹر ذیشان صدیقی، وقاص امجد اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری تھا۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب افراد کی مدد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ حکومت کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔میاں محمود الرشید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ نادار افراد کی مشکلات کا ازالہ کریں گے اور مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نادار طبقات کی ریلیف کیلئے بہترین پیکج پیش کیا ہے۔ نادار افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہمارا مذہب ہمیں نادار غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
تازہ ترین