• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض اور جیزان شہر پر میزائل حملے قابل مذمت ہیں،پاکستان علماء کونسل

لاہور(وقائع نگار خصوصی )ریاض اور جیزان شہر پر میزائل حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، کارونا جیسے وبائی مرض کی موجودگی میں اس طرح کے حملے انسانیت دشمن ہیں، عرب اتحاد کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میزائل حملوں کا مقصد کارونا وائرس کے خلاف ہونے والی کوششوں کو روکنا اور دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، ان خیالات کااظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عبد الکریم ندیم، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا ابو بکر صابری، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر، مولانا پیر اسعد حبیب شاہ جمالی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ کارونا وائر س سے پوری انسانیت متاثر ہو چکی ہے ، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم کو فوری طور پر اس جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔
تازہ ترین