• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون میں مزید سختی ،41ہزار شہریوں کوواپس گھر بھیجاگیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں جزوی لاک ڈاون کے چھٹے روز پولیس نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہریوں کی حدود محدود کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید اور ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید کے مطابق غیر ضروری باہر نکلنے اور غیر سنجیدہ طرز عمل اپنانے والوں سے سختی سے پیش آئیں گے،ناکہ جات پراب تک43 ہزارسے زائدافراد کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔غیرضروری سفر کرنے والے 41ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجاگیا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 461ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایاگیا۔ 33ہزار 600سے زائد چھوٹی بڑی وہیکلز کی چیکنگ اور ان سے باہر آنے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔ پولیس افسران نے کہا کہ 1800 سے زائد شہریوں سے ضمانتی مچلکے لئے گئے،11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین