آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈی آئی خان ، نرسوں کاحفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر ڈیوٹی سے انکار


ڈیرہ غازی خان (ڈی آئی خان )کے ٹیچنگ اسپتال میں تعینات نرسوں نے حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈپٹی ایم ایس کا کہنا ہے کہ تمام اسٹاف کو بتدریج مکمل حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں قرنطینہ میں ڈیوٹی انجام دینے والے میڈیکل اسٹاف کو کٹس دی جارہی ہیں۔

نائٹ ڈیوٹی پر مامور نرس ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکل آئیں ، ہڑتال کرنےوالی نرسوں نے حفاظتی کٹس نہ ملنے پر کام کرنے سے انکار کردیا ۔

نرسوں کے ساتھ بعض دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔

پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ حفاظتی کٹس کے بغیر کام کرنے سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے اور ہم کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کٹس فراہم کرنے کے بعد ہی ڈیوٹی کریں گے ۔

قومی خبریں سے مزید