• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مہلک مرض کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سر گرمیاں ماند پڑ گئی، کئی عالمی کھلاڑی گوشہ تنہائی میں چلے گئے ہیں، پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک میں کھیلوں کے مقابلے معطل ہوگئے ہیں، کھلاڑی گھروں میں قید لوگوں کی امداد کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈاکٹرزاور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سفید پرچم لہرائے جارہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پاکستان میں جوجسٹو، نیٹ بال، ہینڈ بال، سافٹ بال سمیت کئی ایونٹس ملتوی ہوگئے ہیں،ایشین ہاکی فیڈریشن نے رواں سال جون میںڈھاکا میں کھیلا جانے والا جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی کردیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ میزبان بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں اس مقابلے کو آگے بڑھانے کی درخواست کی تگی،جبکہ کئی ایشیائی ملکوں کے ہاکی حکام کو بھی اس بارے میں تشویش تھی،روایتی حریف پاکستان اور بھارت سمیت دس ملکوں کی ٹیموں کا شیڈول یہ ایونٹ اب آئندہ سال ہو گا۔ 

کورونا سے کھیلوں کے میدان ویران
ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمیٰ کراچی جمیل احمد، بلال بھاٹی انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر الکرم اسپورٹس کے صدر محمد طارق حفیظ صدیقی کو اجرک پہنارہے ہیں ۔کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی ،توصیف صدیقی اور ندیم خان بھی موجود ہیں

جونیئر ہاکی کپ ڈھاکہ میں چار سے بارہ جون تک کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین،تائیوان، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔جونیر ایشیا کپ اگلے سال شیڈول بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈکپ کا کوالیفائر ایونٹ بھی تھا۔ اس سے پہلے اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جس کا میزبان ملائیشیا ہے۔سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے ماہ کراچی میں کھیلی جانے والی 15 ویں قومی خواتین سافٹ بال چیمپئین شپ ملتوی کردی گئی ہے کورونا کی عالمی وباء کے خاتمے اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے حالات سازگار ہوتے ہی قومی ایونٹ کی نئی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا 

کورونا سے کھیلوں کے میدان ویران
کراچی باڈی بلڈنگ مقابلوں کےاختتام پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق اور سید سعید جمیل کے ساتھ کامیاب تن سازوں کا گروپ

واضح رہے قومی ویمنزچیمپئین کی میزبان سندھ سافٹ بال یسوسی ایشن کی جانب سے اس ضمن میں تیاریاں تقریبا مکمل کرلی تھیں ایس ایف پی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیراہتمام آئندہ ماہ ملائشیاء کے شہر کوالالمپور میں کھیلے جانے والے فرسٹ ایشیاء بیس بال 5 ٹورنامنٹ کو بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے اب یہ ایونٹ 25سے 28 جون تک کوالمپور میں کھیلا جائے گا آصف عظیم نے کہاکہ سافٹ بال فیڈریشن،جاپان قونصلیٹ کراچی اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے مشترکہ اشتراک سے "ٹوکیواولمپک2020 کاسفر سافٹ بال کے سنگــ" فیسٹیول کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اولمپک سولیڈیٹری انٹرنیشنل سافٹ بال کوچنگ کورس کی نئی تاریخوں کا اعلان پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔

کورونا سے کھیلوں کے میدان ویران
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر تہمینہ آصف ودیگر کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز۔نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف سے اظہاریکجہتی کیلیے قومی و سفیدپرچم لہرارہے ہیں

بین الاقوامی نیٹ بال کی تنظیموں نے نیٹ بال کے رواں سال اپریل سے جولائی تک کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے عالمی اور ایشین شپ کے چیمپئن سمیت تمام مقابلے ملتوی کردیئے ہیں، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ عالمی نیٹ بال فیڈریشن اور ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رواں سال جولائی تک منعقد ہونے والے اپنے نیٹ بال ایونٹس ملتوی کردیئے ہیں جن میں مردوں کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ جو کہ 29 اپریل سے 5 مئی تک تک سنگاپور میں کھیلی جانی تھی اب یہ چیمپئن شپ روواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت میزبان سنگاپور مالدیپ، ہانگ کانگ، سری لنکا، ملائشیاء، تھائی لینڈ، بھارت اور برونائی شامل ہیں۔ ( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین