• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کی آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اب میں اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دوں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل سعید غنی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا تھا۔

جس کے بعد سعید غنی قرنطینہ میں چلے گئے تھے، تاہم اب اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے، جس کے باعث اب وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین