جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےکہا ہے کہ جنگ، جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو ایک انتقامی سوچ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ نیب کے مقدمات ان کے خلاف آرہے ہیں جو حکومت کےخلاف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن پر مختلف اطراف سے دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے اور میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ سمجھا جارہا تھا کہ ایک گرفتاری انہیں دبانے کے لیے کافی ہوگی اور ہماری تمام شرائط مان لی جائیں گی، مگر میر شکیل الرحمٰن نے بڑی استقامت کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کررہے ہیں۔