• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کیا جائے، اویس شاہ

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں کے ڈبوں کو قرنطینہ بنادیا جائے۔ 

اپنے ایک بیان صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹرینیں بند ہیں، ان کے ڈبوں کو استعمال کرتے ہوئے ہر ریلوے اسٹیشن پر قرنطینہ سینٹر بنائے جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے فقدان کا ایمرجنسی حل یہی ہے کہ تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کیا جائے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاق اس پر غور کرے اور  شہریوں کی مدد کرے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ کئی دیہاتوں اور شہروں میں اسپتال نہیں ہیں پر ریلو ے اسٹیشن ضرور ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کینٹ اسیٹیشن پر کھڑی تمام ٹرینوں کو قرنطینہ وارڈ بنا دیا جائے۔

تازہ ترین