روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ Su-57 کا پائلٹ حادثے سے قبل جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ماسکو کے دیہاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، وزارتِ دفاع نے اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگی طیارہ Su-57 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔