• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کمیونٹی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، رومی ملک

لندن (راجہ فیض سلطان) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل رومی ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ بھی کورونا وائرس کے منفی اثرات کا شکار ہے۔ ان حالات میں تمام طبقات کو رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر باہمی اتفاق و اتحاد سے اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اپنے تحریری بیان میں رومی ملک کا کہنا تھا کہ برٹش پاکستانیوں کی انفرادی ذمہ داریوں میں بحیثیت مسلمان مزید اضافہ ہوجاتا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق نہ صرف اپنے اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں بلکہ ان کی ہر ممکن مدد بھی کریں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ایشیائی دکاندار حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں جیسے ناپسندیدہ اور غیر اخلاقی عمل کررہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں نہ صرف حکومتی ہدایات پر عمل کریں بلکہ ان مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت کرنے والے فرنٹ لائن این ایچ اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کریں۔
تازہ ترین