• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی مدد کریں،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اہل ثروت اور مخیر حضرات آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔وہ اس مشکل گھڑی میں مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی مدد کریں۔یہ بات انہوں نے قرنطینہ میں کام کرنے والے اہلکاروں کے لئے شام دوستاں آباد تنظیم کی طرف سے پی پی ایز کےعطیہ دینےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی ،تنظیم کے صدر ممتاز خان نے گزشتہ روزعطیہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کے حوالے کیا۔این 95ماسک،سرجیکل ماسک اور سینی ٹائزر بھی عطیہ میں شامل تھے۔
تازہ ترین