• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس: ترقی پزیر ملکوں کومعاشی دھچکا پہنچ سکتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے ترقی پزیر ملکوں کو معاشی طور پر بڑا دھچکاپہنچ سکتاہے، تجارت اور ترقی کے لیےاقوام متحدہ کے ادارے کی  جانب سے 170 ترقی پذیر ملکوں کی معیشت پر رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

تجارت و ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این سی ٹی اے ڈی کے ڈائریکٹر رچرڈ کوزل رائٹ نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ پاکستان، ارجنٹینا سمیت سب صحارا کے ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔

رچرڈ کوزل رائٹ کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے2.5 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہوگی۔

یو این سی ٹی اے ڈی کی رپورٹ کا عنوان کوروناوائرس، ترقی پذیر ملکوں کے لیےدھچکا رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک سے باہر کے6 ارب افراد کے لیے موافق اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین