• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولات متاثر ہیں۔ موٹر وے ایم ون، پشاور سے غازی حضرو انٹرچینج تک بند کردی گئی۔

اسی طرح ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، ایم 3، فیض پور سے درخانہ، ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیرشاہ تک بند کی گئی ہے۔

موٹر وے ایم 5 سکھر سے ملتان اور ایم 14، کھڑپہ سے عیسیٰ خیل تک بند کردی گئی۔

بہاولپور میں دھند کے باعث ٹرک اور 2 کاروں میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ انڈس ہائی وے پر حد نگاہ صفر ہے۔

قومی خبریں سے مزید