• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورزش بلڈ پریشر، ذہنی دبائو اورڈپریشن کا بہترین علاج

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) آسٹریلوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش سے بلڈ پریشر، ذہنی دبائو اور ڈپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اچھی ورزش ان امراض کے لیے دوائوں سے بھی زیادہ مفید ہوتی ہے۔ ورزش انسانی دماغ کے لیے ایسا کیمیائی مواد خارج کرتا ہے جو ذہنی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ مینٹل ہیلتھ فائونڈیشن کی تحقیق کے مطابق ذہنی امراض کے ڈاکٹرز ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ورزش کے بجائے ادویات تجویز کرتے ہیں، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں ڈپریشن سے بچائو کی ادویات تجویز کرنے کی تعداد دگنا ہوگئی ہے لیکن تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ کم ڈپریشن کے مریضوں کو ورزش سے ادویات کے مقابلے میں زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔
تازہ ترین