• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر اسپورٹس حلقوں کا اظہار تعزیت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اعظم ڈار، سکریٹری جنرل آ صف باجوہ، سابق سکریٹری رانا مجاہد، سندھ اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر محمد بخش مہر، سکریٹری احمد علی راجپوت، سنیئر نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے سکریٹری آصف عظیم، نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلی عارف اللہ حسینی، صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، سکریٹری سید حیدر حسین، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، کے ڈی اے اسپورٹس کے محمد نسیم ودیگر نے بانی جنگ گروپ میرخلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے میر جاوید رحمٰنکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنگ میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے مسائل اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین