اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر (آج) بدھ کو سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی،عدالت عالیہ میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے درخواست دائرکی گئی،وزارت داخلہ،وزارت خارجہ،وزارت دفاع اور چیئرمین پیمرا درخواست میں فریق بنایاگیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو زمینی راستے یا خصوصی فلائٹس کے ذریعے زائرین کو واپس لانے کی ہدایت کی جائے۔