• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کلوچکی آٹا3روپےمہنگا،نئی قیمت 65روپے ہوگئی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورمیں آٹا چکی مالکان نے گذشتہ 3دنوں میں ایک کلو چکی آٹا کی قیمت میں 3روپے کااضافہ کردیا ہے جس سے اسکی قیمت 62روپے سے بڑھ کر65روپےہوگئی ہے۔صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بھی آٹا نایاب رہا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض علاقوں میں دکانداروں نےآٹامہنگافروخت کیا۔لاہورآٹاڈیلرزایسوسی ایشن کےصدرحاجی یوسف کےمطابق اس وقت فلور ملیں طلب سے35فیصدزائدآٹافراہم کررہی ہیں لیکن لوگ لاک ڈاون سےخوفزدہ ہیں اور ضرورت سے زیادہ آٹے کے تھیلےخریدرہےہیں جس کےباعث آٹانایاب ہے۔
تازہ ترین