• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر وکلاء اور منشی بھی مشکلات کا شکار ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ملک کے لاک ڈاون سے جہاں ہر مکاتب فکر کے لوگ بے روزگاراور پریشان ہوئے ہیں وہاں بلوچستان کے جونئیر وکلاء اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے کورٹ کلرک یعنی منشی بھی پریشان ہیں بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے غریب مزدوروں کیلئے پیکچز کا اعلان کیا گیا لیکن جونئیر وکلاء اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈنٹ کو نظر انداز کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کے رہمناوں نے متعدد بار وزیر اعلی بلوچستان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور وزیراعلی سے ان کے پرنسپل سیکریٹری کے توسط ملاقات کرنے کے پیغام بھی بجھوایا لیکن تاحال وزیراعلی آفیس سے کوئی رابط نہیں کیا ھمیں چیف منسٹر کی افس کیجانب اس ناروا اور بےحسی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ھے بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت فوری طور پر جونئیرز وکلاء اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈنٹ کیلئے حکومت فوری گرانٹ بلوچستان بار کونسل کے دے تاکہ جونئیرز وکلاء اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈ کے بحالی کیلئے اقدامات کر سکیں۔
تازہ ترین