• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا بحران نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا‘ملک عطاء

پشاور( نیوز ڈیسک)قومی وطن پارٹی وزیرستان کے چیئرمین ملک عطاء میر خان نے کہا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس تو دوسری طرف ہوشربا مہنگائی اور علاقہ میں آٹا بحران نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ۔انھوں نے کہا کہ علاقہ میں آٹا غریب عوام کی خرید سے باہر ہو گیا ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگ انتہائی غریب ہیں ان کے پاس موجود وسائل ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے خطرات کے ساتھ ساتھ لوگوں میں معاشی بد حالی کا خوف بھی بڑھ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ علاقہ کے مسائل اور غریب عوام کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے معاشی پیکج کا اعلان کرے تاکہ یہاں کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی اور غیر یقینی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
تازہ ترین