• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی، کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوچکی ہے۔

پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں جبکہ حکومت فرائض ادا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اداروں میں کوآرڈی نیشن نہیں، ہر کوئی اپنے فیصلے کر رہا ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کرے جو کورونا وائرس کے خاتمے میں مدد گار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آفت پر قابو پانے کے بعد کورونا وائرس سے جو بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں ان پر احتساب ہونا چاہیے۔

تازہ ترین