• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت

شہباز شریف کی تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دین کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے، ان سے معذرت کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تبلیغی جماعت پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے متعلقہ افراد سے ہمدردی اور واقعہ پر افسوس کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیاجائے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کرنے کا موثر انتظام کیاجائے۔

تازہ ترین