اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نےایک بیان میں کہاہےکہ تبلیغی جماعت سے کسی قسم کاظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلیٰ بزدارسے رابطہ کیا، آئی جی سندھ کانوٹیفکیشن بھی بھجوایا پھر بھی پنجاب میں عمل نہیں ہوا،تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، ان پر ظلم اور زیادتی کرکے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، بیان میں کہا کہ یہ جماعت دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے اور پوری دنیا میں امن کی داعی ہے، اس کے احباب دنیا کے ہرخطہ میں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سے کہیں اور کبھی بھی کوئی انتشار نہیں پھیلا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاتبلیغی احباب کےمعاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی رابطہ کیاہے، افسوس سندھ میں عمل ہو گیا لیکن پنجاب میں عمل نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کو آئی جی سندھ کانوٹیفکیشن بھی بھجوایا ہے پھر بھی کچھ عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاتبلیغی جماعت کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے، کیا کورونا یورپ، امریکہ اور اٹلی میں بھی تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا ہے، جو مہمان یہاں بیرونِ ممالک سے آئے ہیں ۔