• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 


معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر جیو انٹرٹینمنٹ کے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے لکھا کہ ’اب انتظار ختم کیونکہ مہرو آرہی ہے۔‘

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی اُن کے نئے آنے والے ڈرامے’مہر پوش‘ کی ہے جو 3 اپریل سے ہر جمعے کے روز رات  8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

عائز ہ خان نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہرو 3 اپریل کو آپ کی اسکرین پر آرہی ہے۔‘

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر دانش تیمور اور ڈراما ’مہر پوش‘ کے مرکزی کردار بھی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’مہرو اور شاہ جہاں۔‘

دوسری جانب عائزہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی ڈراما ’مہر پوش ‘ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

عائزہ خان نے اپنی ایک پوسٹ میں ڈراما ’مہرپوش‘ کے مرکزی کردار ’شاہ جہاں‘ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں ’مہرو اور شاہ جہاں‘ بگّی میں بیٹھے ہیں۔

View this post on Instagram

Mehar posh. After 1 day ️

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مہر پوش ایک دن بعد۔‘

اِس کے علاوہ بھی عائزہ خان نے مہرو اور شاہ جہاں کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Mehru or Shajahan!

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on


واضح رہے کہ ڈراما ’مہر پوش‘ رواں ماہ 3 اپریل سے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا، اِس ڈرامے میں عائزہ خان اور دانش تیمور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ’مہر پوش‘ کے ہدایت کار مظہر معین ہیں جبکہ اِس ڈرامے کو پروڈیوس کرنے والے اسد قریشی اور عبداللّہ کادوانی ہیں۔

تازہ ترین